پاکستانی سلامتی اور بقا کیلئے تمام طبقات کو آگے آنا چاہئے‘را ئوعابد علی واجد

منگل 7 دسمبر 2021 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ، سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ پاکستانی سلامتی اور بقا ء کیلئے تمام طبقات کو آگے آنا چاہئے،تین سالوں میں تحریک انصا ف حکومت اپنے لئے کوئی بھی نیک نامی پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی،معیشت میں بہتری کیلئے باتوںکی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ حکمرانوں کی کارکردگی ہر لحاظ سے مایوس کن ہے،حکمرانوں سے نہ ملکی نظام چل رہا ہے نہ یہ جمہوریت کی گاڑی پٹری پر رہنے دینا چاہتے ہیں،حکمرانوں کی نااہلی کے باعث معیشت تباہ حال اورعوام پریشان ہیں۔ انہو ں نے مزید کہاکہ 22کروڑ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنساکرقرضوں کی قسطیں پوری کی جا رہی ہیں،موجودہ حکومت نی70سالوں میں لیے جانے والے قرض کا 70 فیصد گزشتہ تین سالوں میں لیا ہے تاہم یہ قرضہ کس مد میں کہاں اور کیسے خرچ ہو رہا ہے اس کا کوئی حساب نہیں ہے ،موجودہ حکومت نے ملک کوآئی ایم ایف کا غلام بنا کر رکھ دیا ہے ،اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہے بجلی ٹیکس بھی آئی ایم ایف کی مرضی سے لگائے جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں