آصف زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے‘شہباز شریف

ضمنی انتخاب کے بعد سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی مقامی قیادت کے بعد کشیدگی مرکزی قیادت تک جاتی دکھائی دے رہی ہے

جمعرات 9 دسمبر 2021 16:01

آصف زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے‘شہباز شریف
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ زرداری صاحب آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا، ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور میں ضمنی انتخاب کے بعد سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی مقامی قیادت کے بعد کشیدگی مرکزی قیادت تک جاتی دکھائی دے رہی ہے جس کی تازہ مثال شہباز شریف اور آصف زرداری کے حالیہ بیانات ہیں۔ (ن) لیگ لاہو رمیں جیت کے بعد خانیوال ضمنی الیکشن کی جیت کے لیے متحرک ہوگئی ہے،حمزہ شہباز خانیوال ضمنی الیکشن میں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے لیگی رہنماوں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں