حکومت ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پنجاب کے تمام خاندانوں کو چار سو ارب سے زیادہ کی ہیلتھ انشونس فراہم کر رہی ہے، عمران خان

حکومت کی پالیسیوں کی بدولت فیصل آباد کی صنعت کا پہیہ دوبارہ سے چلنے لگا ہے ،فیصل آباد میں اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی،وزیرِ اعظم نے کی فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت

جمعہ 28 جنوری 2022 23:23

حکومت ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پنجاب کے تمام خاندانوں کو چار سو ارب سے زیادہ کی ہیلتھ انشونس فراہم کر رہی ہے، عمران خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پنجاب کے تمام خاندانوں کو چار سو ارب سے زیادہ کی ہیلتھ انشونس فراہم کر رہی ہے،حکومت کی پالیسیوں کی بدولت فیصل آباد کی صنعت کا پہیہ دوبارہ سے چلنے لگا ہے ،فیصل آباد میں اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

ان خیالات کا ا ظہار وزیرِ اعظم نے اپنے دورہ لاہور کے دوران فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ وفاقی وزرائ اسد عمر، شفقت محمود، فواد چوہدری، وزیرِ مملکت فرخ حبیب، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، سید طارق الحسن، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصل آباد ڈویڑن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، متعلقہ حلقوں کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پورے فیصل آباد ڈویڑن میں رابطہ سڑکوں و اہم شاہراہوں کہ تعمیر جاری ہے جن کے ذریعے اضلاع کے آپسی رابطے اور موٹرویز سے رابطے بہتر کئے جا رہے ہیں. ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں یونیورسٹیاں، پارو پلانٹ اور دسٹرکٹ ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

اجلاس میں فیصل آباد کیلئے مجوزہ پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں، آئی ٹی یونیورسٹی، شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی ۔ وزیرِ اعظم نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں