وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل کو آگے کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے
ہمارے11 ارکان ملک سے باہر ہیں، ان کو آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 جون 2022 17:08
(جاری ہے)
سرکاری نیوز اے پی پی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کیخلاف اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے اس منصب پر دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ منحرف ارکان کے ووٹ نکال کردوبارہ گنتی کی جائے ،رائے شماری میں جس کی اکثریت ہوگی وہ جیت جائے گا۔عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو مطلوبہ اکثریت نہیں ملتی تو آرٹیکل 130 چار کے تحت سیکنڈ پول ہو گا۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کا منحرف ارکان اسمبلی کے حوالے سے فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر مکمل طور پر لاگو ہوتا ہے، عدالت نے مختصر تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ نئے الیکشن کا حکم نہیں دیا جا سکتا،دوبارہ الیکشن کا حکم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہو گا۔لارجر بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ہم پریزائیڈنگ آفیسر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کرنے کا بھی نہیں کہہ سکتے، عدالت پریزائیڈنگ آفیسر کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 25 ووٹ نکالنے کے بعد اکثریت نہ ملنے پر حمزہ شہباز وزیرِاعلیٰ پنجاب کے عہدے پر قائم نہیں رہیں گے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ گورنر پنجاب یکم جولائی کو چار بجے سہ پہر اسمبلی اجلاس کریں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس الیکشن ہونے تک ملتوی نہیں کیا جائے گا، الیکشن مکمل ہونے کے بعد نئے وزیرِاعلیٰ کا حلف 2 جولائی کو دن 11 بجے یقینی بنایا جائے۔اپیلوں پر سماعت کے دوران عدالت نے فریقین سے کہا ہے کہ وزیر اعلی ٰپنجاب کے لیے دوبارہ انتخاب ہونے جارہا ہے لہذا اپنے تمام تحفظات دور کریں۔عدالت نے ڈی سیٹ ہونیوالے 25 ووٹ نکال کر ووٹنگ کا حکم دیتے ہوئے درخواستوں کو نمٹا دیا ۔عدالت عالیہ کے لارجر بینچ نے فیصلہ چار ایک کے تناسب سے سنایا۔ عدالت کے فاضل بینچ کے ایک رکن جسٹس شاہد محمود سیٹھی نے فیصلے سے مشروط اختلاف کیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے تحریک انصاف کے سبطین خان اور سپیکر چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کی اپیلوں پر سماعت کی۔جمعرات کے روز سماعت پر پنجاب حکومت کے وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت ،صدر مملکت کی جانب سے احمد اویس ،سپیکر پرویز الہی کی جانب سے بیرسٹرعلی ظفر، امتیاز صدیقی اور تحریک انصاف کی جانب سے اظہر صدیق پیش ہوئے جبکہ حمزہ شہباز کی طرف سے منصور عثمان پیش ہوئے ۔عدالت عالیہ کے پانچ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس شاہد جمیل خان،جسٹس شہرام سرور چوہدری،جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت