عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف

پیر 18 مارچ 2024 23:08

عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ( ن) محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تین شہروں میں پائلٹ سوک ایڈمینسٹریشن سنٹرز بنانے کی تجویز کاجائزہ لیاگیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مزید غور و خوض کی ہدایت کرتے ہوئے جامع پلان طلب کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے کہاکہ عارضی اقدامات کافی نہیں، پرائس کنٹرول کیلئے ٹھوس پالیسی لائی جائے۔ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی درست کرنے سے پرائس خودبخود کنٹرول ہو جائیگی۔ قائد محمد نواز شریف نے رمضان نگہبان پیکج کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ٹیم کو مبارکباددی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پرائس کنٹرول اور ویسٹ مینجمنٹ کیلئے تمام اضلاع میں نئے نظام کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول کیلئے ایک باقاعدہ محکمہ ہونا چاہئے جو 12 مہینے قیمتوں کو کنٹرول کرے گا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر سنٹرز کو جرمانے کرنے کا اختیار بھی ہو گا۔ان سنٹرز سے پولیس پر کام کے دباؤ کو کم ہوگا اور فوری انصاف فراہم کیا جا سکے گا۔پرائس کنٹرول، انوائرمنٹل قوانین کی خلاف ورزی، فورسٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ، لیبر قوانین، ڈینگی اور تجاوزات جیسے معاملات نئے ڈپارٹمنٹ کے سپرد کرنے کی تجویزبھی پیش کی گئی۔

سوک ایڈمنسٹریشن سنٹرز کو لوکل لاء اور سپیشل لاز، پرائس کنٹرول، پولیس کے اختیارات دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،وزیر خوراک بلال یٰسین، وزیر زراعت سید عاشق حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں