وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم

جمعرات 28 مارچ 2024 19:28

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جمعرات کی صبح لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا اور ایس ایل تھری پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا۔مریم نواز نے رنگ روڈ ایس ایل فور کی تعمیر کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی، ایس ایل 4مراکہ سے شرقپور انٹر چینج ایم تھری تک بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب نے رائیونڈ روڈ اڈا پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک پورے رنگ روڈ کا دورہ بھی کیا اور ملتان روڈ رنگ روڈ انٹر چینج پر مقامی پودے لگانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک شہر سے گزرے بغیر منزل پر پہنچ سکے گی، لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے دونوں اطراف 8،8کلومیٹر طویل ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری سے عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں