پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف

حکومت اور اتحادی جماعتوں کی پشت پر کھڑے ہیں،ضمنی الیکشن کے بعد اتحادی حکومت مزید کامیابیاں سمیٹے گی

جمعرات 18 اپریل 2024 15:50

پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر و سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی مکمل حمایت کرے گی،پارٹی تنظیمیں اور سابق ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں اتحادی جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی لقہ این اے 119اور 132،پی پی147,149,158اور164کے علاوہ پی پی 22,32,36,53,93اور 139میں (ن) لیگ کو مکمل سپورٹ کرے گی ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت اور اسکی اتحادی جماعتوں کی پشت پر کھڑے ہیں،ضمنی الیکشن کے بعد اتحادی حکومت مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں