پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو 26800 زرعی آلات رینٹ پر فراہم کرنے کا فیصلہ

روڈ میپ کے مطابق ایک یا دو سالوں میں تمام اہداف مکمل ہوجائیں گے، باردانہ صرف گردواری ریکارڈ اور زرعی ٹیکس دینے والے کسانوں کو ملے گا۔ وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اپریل 2024 19:04

پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو 26800 زرعی آلات رینٹ پر فراہم کرنے کا فیصلہ
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 اپریل 2024ء) صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے لمزکے ہیڈ و ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پراجیکٹس میجر جنرل شاہد نذیر سے زراعت ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لمز کے ہیڈ میجر جنرل شاہد نذیر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان آرمی کے زیر انتظام لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم(لمز)جیسے ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لمز کا مقصد پاکستان میں جدید زراعت کا فروغ اور زرعی شعبہ کو درپیش چیلنجز سے نبٹنا ہے۔پاکستان میں غیر کاشت اور بنجر رقبہ کو قابل کاشت بنایا جائے گا۔ پنجاب کے 3لاکھ ایکڑ نہری رقبہ کو قابل کاشت بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ پنجاب میں خصوصا چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی قرضوں اور کریڈٹ کارڈ کی سہولت فراہم کرے گا۔

تمام کسانوں کی رجسٹریشن کی جانے گی،ان کے مسائل حل کیے جائیں گے اور پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔میجر جنرل نے مزید کہا کہ زرعی شعبہ کے کاروبار سے منسلک 16پرائیویٹ کمپنیاں لمز کے زیر انتظام کاشتکاروں کو تمام تر کی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ایک وسیع و عریض رقبہ پر محیط قائم شاپنگ مال میں کاشتکاروں کو بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ،زرعی مشینری اور دوسری تمام اشیاء گورنمنٹ کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہوں گی۔

شاہد نذیر نے کہا کہ کاشتکاروں کے لئے اناج اور دوسرے ضروری لوزامات رکھنے کے لئے سٹوریج کیپسٹی بڑھائی جائے گی۔پرائیویٹ سیکٹر کی سولسز(Solace) قائم کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تکنیکی امورکو سسٹم کا حصہ بنایا جائے۔باردانہ صرف ان کسانوں کو دیا جائے جنہوں نے  شناختی کارڈ،گردواری ریکارڈ اور زرعی ٹیکس ادا کیا ہو۔

پنجاب حکومت لمز کی سروسز سے استفادہ کرنے کی خواہاں ہے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور لمز باہمی شراکت داری کے معاہدہ کے تحت کام کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب میں زرعی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب حکومت اور لمز کے رول،روسروسز اور شیَر کو متعین کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت قائم کئے گئے زرعی سنٹرز میں بہتری لانے کے لئے لمز اپنا کردار ادا کرئے گا۔ پنجاب میں کچن گارڈننگ  (ہیڈروپنکس گارڈننگ)اور ورمینگ پوسٹنگ کے فروغ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کو 26800 زرعی مشینری رینٹ پر فراہم کرے گی۔روڈ میپ کے تحت تمام ٹارگٹس کے حصول کو ایک یا دو سال کے عرصے میں یقینی بنایا جائے گا۔

سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے کہا کہ ایک بزنس فارمولا کے تحت لمز اور پنجاب حکومت نو پرافٹ اور نو لوس کی بنیاد پر یہ کمپنی چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک میکانزایشن پر کام ہو رہا ہے اور اسٹیٹ بینک 7 فیصد مارک اپ پر بڑے سرمایہ کاروں کو باہر سے مشینری درآمد کرنے کے لئے قرضے کی سہولت فراہم کرتا ہے، مزید فنانسنگ کے لئے لمز کی معاونت درکار ہے۔ افتخار علی سہو نے مزید کہا کہ شاپنگ مالز کی لوکیشن  اہمیت کی حامل ہے،پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ لیول پر یہ سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں