آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات، ہزاروں اہلکاروں کو ریلیف فراہم کیا

جمعرات 18 اپریل 2024 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات جاری ہیں اور صوبے کے تمام اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو ہیلتھ اور ایجوکیشن سمیت ہر کیٹیگری میں ریکارڈ ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سال 2024ء کے ابتدائی 03 ماہ میں81 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی ہے اور ویلفیئر برانچ نے تمام کیٹیگریز میں ہزاروں اہلکاروں کو فنانشل ریلیف فراہم کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 33 کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی ، علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے 09 کروڑ 58 لاکھ 83 ہزار روپے جاری کئے گئے، پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 19 کروڑ 40 لاکھ 35 ہزار روپے دئیے گئے، پولیس فورس کو ضروری مالی امداد کی مد میں 91 لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے، تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 01 کروڑ اور 87 لاکھ روپے دئیے گئے، پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 06 کروڑ 83 لاکھ 70 ہزار روپے دئیے گئے، گذارا الاؤنس کی مد میں پولیس ملازمین کے فیملیز کو 08 کروڑ 15 لاکھ 74 ہزار روپے دئیے گئے، پولیس شہداء کے اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے 65 لاکھ روپے دئیے گئے، پولیس ملازمین کو قانونی معاونت کی مد میں 22 لاکھ 50 ہزار روپے روپے دئیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ویلفیئر فنڈ، محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کیا گیا اور مستقبل میں بھی پولیس ملازمین کو ویلفیئرکی تمام کیٹیگریز میںہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں