رواں سال 80 ہزار سے زائد خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ‘ مرزا فاران بیگ

سب سے زیادہ لاہور کی خواتین نے 30 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ‘ایڈیشنل آئی جی ٹریفک

پیر 29 اپریل 2024 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ رواں سال 80 ہزار سے زائد خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ،60 ہزار سے زائد خواتین نے آن لائن لرننگ لائسنس بنوائے۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر میں سب سے زیادہ لاہور کی خواتین نے 30 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، کثیر تعداد میں خواتین کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا بہت خوش آئند اقدام ہے۔

(جاری ہے)

ڈرائیونگ سکول میں بھی خواتین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ڈرائیونگ سکولز سے کار اور موٹر سائیکل کی ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں،خواتین کو خود مختار ڈرائیور بنانا ٹریفک پولیس کا عزم ہے، خواتین کے لیے لائسنسنگ سینٹرز میں الگ کائونٹرز بنائے گئے ہیں ،لاہور میں خواتین کے لیے پہلا لائسنسنگ سینٹر اور سکول ابشار کے نام سے بنایا گیا ،ٹریفک پولیس صوبہ بھر میں خواتین کے لیے آبشار کی طرز پر ڈرائیونگ سکول اور لائسنسنگ سینٹر بنانے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں