بھارت نواز شریف کا اقتدار بچانے کیلئے پوری دنیا میں ڈپلومیٹک وار لڑرہا ہے‘ شریف خاندان اور (ن) لیگ کے کرپٹ ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں ،ہزاروں پانامہ ان کی آستین میں ہیں‘پاکستانی جمہوریت حسنی مبارک ، صدام حسین ،کرنل قذافی والے ماڈل کی طرف بڑھ رہی ہے ‘جب تک نیوکلیئر پاور آرمی کے کنٹرول میں رہے گی غیر ملکی قوتیں اپنا ایجنڈا مکمل نہیں کر سکیں گی‘ دہشتگردی کے پلٹنے کااندیشہ ہے ، کرپشن کے خاتمے کی ہر کوشش دم توڑرہی ہے‘اربوں کی کرپشن بچانے کیلئے ’’عرب‘‘ آرہے ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سربراہ عوامی تحریک کا ٹی وی کوخصوصی انٹرویو
جمعہ 25 نومبر 2016 22:01
(جاری ہے)
گزشتہ روز ایک خصوصی ٹی و ی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اربوں کی کرپشن بھی ہورہی ہے اور ’’عرب ‘‘بچانے کیلئے بھی آرہے ہیں۔
جب پاناما کے کرپٹ کردار پاک صاف ہو کر نکلیں گے اور پھر وہ جب جلسوں میں اپنی ایمانداری اور پاک بازی کے گیت گائیں گے تو پھر سب کو میرے اناا للہ وانا الیہ راجعون والے تبصرے کی سمجھ آ جائے گی۔جو کچھ افغانستان، عراق، مصر، لیبیا ،یمن ،شام میں ہوا مجھے ڈر ہے وہی کھیل پاکستان میں نہ ہو کیونکہ ایک خاندان اور اس کی کرپشن پورے سسٹم پر بھاری ہو چکی ہے۔پاکستان کو ٹارگٹ ابھی اس وجہ سے نہیں بنایا جارہا کہ یہ نیوکلیئر پاور ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی نیو کلیئر صلاحیت آرمی کے ہاتھ میں ہے جب تک نیوکلیئر پاور آرمی کے کنٹرول میں رہے گی غیر ملکی قوتیں اپنا ایجنڈا مکمل نہیں کر سکیں گی۔ملکی بقاء کی ضمانت آرمی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں پاکستان کی نیو کلیئر صلاحیت کو ختم کرنے کے در پے ہے۔و ہ نہیں چاہتے کہ اس صلاحیت کی وجہ سے پاکستان کی داخلی و خارجی آزادی محفوظ رہے۔دنیا کی چار پانچ بڑی طاقتیں اس سوچ میں ہیں کہ پاکستان سے نیو کلیئر صلاحیت چھینی جائے۔یہ کام وہ نواز شریف جیسے مفاد پرست اور کرپٹ حکمران سے کروا سکتے ہیں آرمی سے نہیں۔آرمی کا ایک ایک جوان مر جائے گا پاکستان کے نیو کلیئر پروگرام پر کمپرومائز نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ پولیٹیکل لیڈرز کو صرف اپنے محلات اور کاروبار کے علاوہ اور کوئی چیز عزیز نہیں۔اگر یہ کرپٹ رہ گئے تو پاکستان کی سا لمیت کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر پاور ہونے کا سفر مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں شروع ہوا اس کی تکمیل جنرل ضیاء الحق نے کی یہ نواز شریف صاحب کہاں سے آگئی ۔انڈیا نے چونکہ ایٹمی تجربے کر دئیے تھے لہٰذا ان تجربات کے جواب میں ایٹمی تجربات کرنا لازم تھا تاکہ پاکستان کا شمار نیو کلیئرز پاور میں ہو سکے۔ان کے گلے کو دباء کر ایٹمی دھماکے کروائے گئے ۔اسے بدقسمتی کہیں یا خوش قسمتی کہ اس وقت وزیراعظم نواز شریف تھے۔اس وقت اگر بے نظیر بھٹو وزیراعظم ہوتیں تو وہ بھی دھماکوں کا اعلان کرتیں۔ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کا کریڈیٹ ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر جنرل ضیاء تک مکمل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت جارحانہ موڈ میں اس لیے ہے اسے 100فیصد یقین ہے وہ ہزار گالیاں بھی دے لے نواز شریف صاحب جواب میں نہیں بولیں گے۔ نواز شریف انڈیا کی پراڈکٹ ہیں۔2013 ء کے الیکشن سے پہلے جب میاں نواز شریف سعودی عرب میں تھے تو پاکستان واپس لا کر انہیں وزیر اعظم بنوانے کے حوالے سے انڈیا نے انویسٹ کیا ۔چار سال تک انویسٹمنٹ ہوئی نواز شریف انڈیا اور چند ممالک کے جوائنٹ ایڈونچر سے اقتدار میں آئے۔میں بغیر ٹھوس بنیاد کے کوئی بات اپنی زبان پر نہیں لاتا اور نہ ہی میں کوئی سنی سنائی بات کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی باتوں کے ثبوتوں کیلئے کوئی قطری شہزادہ تو نہیں لا سکتا مگر یہ سارے حقائق دو جمع دو چار کی طرح ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈیا نواز شریف کا اقتدار بچانے کی جنگ اس طرح لڑرہا ہے جیسے کوئی ملک اپنی سلامتی کی جنگ لڑتا ہے۔انڈیا وزیراعظم کا اقتدار بچانے کیلئے پوری دنیا میں ڈپلومیٹک وارلڑرہا ہے۔نواز شریف کا اقتدار بچانے میں آخر انڈیا کو کیا دلچسپی ہے کیا وہ سی پیک کی کامیابی کی وجہ سے ان کا اقتدار بچانا چاہتا ہی کیا وہ پاکستان میں معاشی ترقی چاہتا ہی کیا وہ پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ چاہتا ہے کیا وجہ ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کا اقتدار بچانے کی جنگ انڈیا لڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن تک نواز شریف نے ایک جملہ انڈیا کے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے نہیں بولا۔اس سے بڑی شہادت میں اور کیا دے سکتا ہوں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان
حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،207 ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
لاہورفضائی آلودگی میں دوسرے نمبرپررہا
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ‘ترجمان
عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے‘ذبیح اللہ بلگن
صوبائی وزیرملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرصدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے