عدالت سے فیصلہ کچھ بھی آئے عوام کی نظر میں حکومتی ساکھ گر گئی ہے،سراج الحق

سیاست لوگوں کو گمراہ کرنے کا ذریعہ نہیں‘ جہاں مالی کرپشن ہو اس ملک میں مسلح دہشت گردی ہوتی ہے‘ ایسی سیاسی پارٹی کی ضرورت ہے جس کی قیادت کرپشن میں ملوث نہ ہو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا تقریب سے خطاب

اتوار 26 فروری 2017 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالت سے فیصلہ کچھ بھی آئے عوام کی نظر میں حکومتی ساکھ گر گئی ہ ے‘ سیاست لوگوں کو گمراہ کرنے کا ذریعہ نہیں‘ جہاں مالی کرپشن ہو اس ملک میں مسلح دہشت گردی ہوتی ہے‘ ایسی سیاسی پارٹی کی ضرورت ہے جس کی قیادت کرپشن میں ملوث نہ ہو۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کو کھیل سمجھا جاتا ہے سیاست لوگوں کو گمراہ کرنے کا ذریعہ نہیں۔

سیاست اصلاح کا نام ہے تخریب کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں مالی کرپشن ہو اس ملک میں مسلح دہشت گردی ہوتی ہے۔ ایسی سیاسی پارٹی کی ضرورت ہے جس کی قیادت کرپشن میں ملوث نہ ہو عدالت سے فیصلہ کچھ بھی آئے عوام کی نظر میں حکومتی ساکھ گر گئی ہے۔ (ن غ)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں