طلاق کے بعد جہیز کے سامان پر جھگڑا،2افراد ہلاک ،1زخمی

پیر 24 ستمبر 2018 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) لاہور کے علاقے کاہنہ میں جہیز کے سامان پرجھگڑا ، فائرنگ کے دوران دو افرادجاں بحقجبکہ ایک زخمی ہوگیا،پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ وڑائچ گائوں کے رہائشی اعظم کی شادی پانچ سال قبل اپنے ماموں بلال کے گھر ہوئی لیکن لڑائی جھگڑے کی بنائ پر اعظم اور کشور میں طلاق ہوگئی ، گزشتہ روز جہیز کا سامان لینے کے لیے آنے والے بلال، زبیر وغیرہ کا اعظم کے ساتھ جھگڑا ہوگیا، ملزمان زبیر ، بلال وغیرہ نے طیش میں آکر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجہ میں 25سالہ اعظم اور 50سالہ حیدر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا والد لطیف گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی گئیں جبکہ زخمی لطیف ہسپتال میں زیر علاج ہے ، پولیس کے مطابق قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں