تحریک انصاف کی حکومت عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، غلام محی الدین دیوان

منگل 18 جنوری 2022 17:14

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) تحریک انصاف کے ممبرکشمیر قانون اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے لارنس روڈ پارٹی آفس میں این اے 124 کی عوام میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کئے،اس موقع پر  غلام محی الدین دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  تحریک انصاف کی حکومت عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت تمام پالیسیوں کا محور اور مرکز عام آدمی کی زندگیوں میں خوشحالی لانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے انصاف صحت کارڈ کا اجرا کیا ہے، صحت کارڈ غریب عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف  وطن واپس آکر اپنے مقدمات کا سامنا  کر یں، نوازشریف بیماری کا جھوٹا بہانہ بنا کر لند ن میں چھپے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ماضی کی حکومتوں نے پالیسیاں صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے بنائیں، حکومت جلد مہنگائی پر قابو پا لے گی اور عوام کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں