خورشید شاہ اتحادی جماعتوں کے سپیکر کے متفقہ امیداور ہوں گے‘ مصطفی نواز کھوکھر

وزیراعظم کا امیدوار (ن)لیگ اور ڈپٹی سپیکر کا ایم ایم اے سے ہوگا‘ ترجمان بلاول بھٹو

ہفتہ 4 اگست 2018 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ خورشید شاہ اتحادی جماعتوں کے سپیکر کے متفقہ امیداور ہوں گے، چیئرمن بلاول بھٹو نے مشاورت کے بعد خورشید شاہ صاحب کے نام کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)،ایم ایم اے، اے این پی اور دیگر نے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم کا امیدوار (ن)لیگ اور ڈپٹی سپیکر کا ایم ایم اے سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات پر تمام تر تحفظات کے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مقابلہ کریں گے۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے تمام جمہوری قوتوں کو متحد کیا، پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں گے۔ہر عہدے پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کا مقابلہ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں