بلاول نے اپنی پہلی ہی تقریر میں سب کو متاثر کردیا ہے، اشرف بھٹی

ہفتہ 18 اگست 2018 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو تقریر قومی اسمبلی میں عمران خان کو کرنی چاہئے تھی وہ تقریر بلاول بھٹو زرداری نے کرکے ثابت کردیا کہ وہی عوامی اور حقیقی لیڈر ہیں بلاول نے اپنی پہلی ہی تقریر میں سب کو متاثر کردیا ہے اور عمران خان کو بھی مخاطب کرتے ہوئے یہ کہہ دیا کہ آپ عوام کے منتخب کردہ نہیں بلکہ ایک (سیلکٹو) وزیراعظم ہیں جو عوام کی نبض کو سمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے ہین ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جعلی ووٹوں سے جعلی طریقے سے وزیراعظم بنے ہیں ان کے یو ٹرن پھر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ گارڈ آف آنر نہیں لوں گا اور قوم نے دیکھا کہ انہوں نے گارڈ آف آنر لے لیا انہوں نے کہا تھا کہ صاف ستھرے لوگوں کو حکومت میں لائوں گا لیکن ان کے نامزد کردہ پنجاب کے وزیراعلی نیب زدہ ہیں اور بھی کیسز ان پر ہین۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ادھر ادھر کی چھوڑیں اور اپنے سو روزہ پلان پر عمل کرکے تبدیلی لا کر دکھائے کھوکھلے نعروں اور باتوں سے کچھ نہیں ہو گا انہیں عملی کام کرکے دکھانا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں