پاکستا ن بحران در بحران کا شکار ،اقتصادی حالات انتہائی ابتر اور سیاسی محاذ پر شدید ترین تلخی ملک و ملت کے لیے بڑی آزمائش ہے ،لیاقت بلوچ

اقتصادی اور اعصابی جنگ میں پوری قوم کو متحد کرنا وزیراعظم عمران خان کی قومی ذمہ داری ہے

منگل 25 ستمبر 2018 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی پاکستا ن کے سیکرٹری جنر ل اور سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے لاہور میں سیاسی کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستا ن بحران در بحران کا شکار ہے ۔ اقتصادی حالات انتہائی ابتر اور سیاسی محاذ پر شدید ترین تلخی ملک و ملت کے لیے بڑی آزمائش ہے ۔ امریکی بھارتی گٹھ جوڑ خطہ اور پاکستان کے لیے خطرناک شکل اختیار کر رہاہے ۔

اقتصادی اور اعصابی جنگ میں پوری قوم کو متحد کرنا وزیراعظم عمران خان کی قومی ذمہ داری ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی کا بہترین ثمر ہے ۔حکومتی وزراء اور مشیروں کے جذباتی اور ناتجربہ کار ی کی بنیاد پر تبصرے تاثر پیدا کر رہے ہیں کہ نئی حکومت سی پیک رول بیک کرنا چاہتی ہے یا امریکہ کو خوش کرنے کے کوشش کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کو پومپیو اور دہلی کے دوطرفہ اعلامیہ کو ضرور پیش نظر رکھنا ہوگا جس میں امریکہ نے ٹھوک بجا کر کہاہے کہ امریکہ اور بھارت ایک دوسرے کے سٹریٹجک پارنٹر ہیں اور پاکستان ہمارا مشترکہ حریف ہے ۔دریں اثنالیاقت بلوچ نے فون پر گیلپ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز گیلانی اور بھارت میں پاکستان کے متعینہ سفیر اور سینئر سفارت کار شاہد ملک سے بھی فون پر تبادلہ خیال کیا ۔ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس قائمہ برائے سیاسی امور کا اجلاس اکتوبر میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ممبران شرکت کریں گے ۔ لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے قومی دن کی تقریب کے موقع پر سعودی سفیر سعید المالکی سے ملاقات کی اور مبارکباد دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں