وزیراعلیٰ کی تعطیل کے باوجودلوگوں سے ملاقات ،عثمان بزدار روایتی بلوچی انداز میں لوگوں کیساتھ زمین پر بیٹھ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعطیل کے باوجود وزیراعلیٰ آفس میں مختلف شہروں سے آئے لوگو ں سے ملاقات کی- وزیراعلیٰ روایتی بلوچی انداز میں لوگوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے اور لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئی-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراتوار کی سرکاری تعطیل کے باوجود مصروف رہے اور انہوں نے نہ صرف لوگوں سے ملاقات کی بلکہ سرکاری امور کی انجام دہی بھی کرتے رہی-وزیراعلیٰ نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن پرامن، خوشحال اورترقی یافتہ پاکستان کاضامن ہے۔

پنجاب وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں لیڈ لے گا۔ نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہر شعبہ زندگی میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا حکومت کا مشن ہے۔ وزیراعظم کے 100روزہ ایجنڈے پرپنجاب میں تیزرفتاری سے پیش رفت جاری ہے۔حقیقی تبدیلی کیلئے تعلیم، صحت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ہر لمحہ عوامی مفاد ت کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کی فکر میں صرف ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کا مقصد عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا ہے اورہماری حکومت قومی مفادات کو سامنے رکھ کر کام کررہی ہے ۔عوام کا معیار زندگی کو بلندکر کے تبدیلی کا وعدہ پورا کریںگے اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

عوام جلد نئے پاکستان کے خدو خال میں نمایاں طور پر مثبت تبدیلی کو محسوس کریںگے ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کا رلانا ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ وزارت اعلی عوام کی خدمت کیلئے ہے ۔میں خود ایک عام آدمی ہوں اور اس کے مسائل بخوبی جانتا ہوں-مجھے علم ہے کہ عام آدمی کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہی-اسی لئے میں براہ راست لوگوں سے رابطہ رکھتا ہوں اور ان سے بلاناغہ ملتا ہوں-انہوں نے کہاکہ عام آدمی کی خوشحالی کے مشن کو پورا کریںگے۔ عوام کی مشکلات کو ہر صورت دور کرکے سہولتیں فراہم کریں گے ،تبدیلی آرہی ہے اورآکررہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں