اکبر ایکسپریس اور بولان میل کے اکانومی کلاس کرایوں میں ایڈوانس بکنگ پر کمی کا اعلان

جمعہ 16 نومبر 2018 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ۔لاہور۔کوئٹہ کے درمیان چلنے والی اکبر ایکسپریس (23Up/24Dn) اور کوئٹہ ۔کراچی سٹی۔کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل (3Up/4Dn) کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں ایڈوانس بکنگ پر کمی کا اعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمی کے بعد کوئٹہ ایکسپریس کا کوئٹہ سے لاہور کا کرایہ 990سے کم ہو کر 890ہو گیا ہے اسی طرح بولان میل کا کوئٹہ سے کراچی سٹی کا کرایہ 760سے کم ہو کر 660ہو گیا ہے ۔ بولان میل پر دی جانے والی رعائیت کا اطلاق فوری طور پر ہو گا ، جبکہ اکبر ایکسپریس پر دی جانے والی رعائیت کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا ، ان د ونوں ٹرینوں کے کرایوں میں سو،سو روپے کی کمی کی گئی ہے ۔عوام کو یہ سہولت 31دسمبر2018 تک حاصل ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں