نواز شریف کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ، ملک میں جمہوریت کے نام پر سول آمریت قائم ہے،محمد آصف شہزاد

پیر 10 دسمبر 2018 21:07

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) مسلم لیگی رہنماء صدر یوتھ ونگ رائیونڈ خورد میاں محمد آصف شہزاد نے کہا کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے ملک میں جمہوریت کے نام پر سول آمریت قائم ہے اناڑی حکمران انڈے اور مرغیوں کی بات کر کے ایٹمی پاکستان کی توہین کر رہے ہیں جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم عمران خان کا ایجنڈا یوٹرن ہے وعدوں پر عمل کرنا نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت سیر سپاٹے چھوڑ کر عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دے مہنگائی کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے عوام کے بنیادی حقوق متاثر کیے گئے تو ملک گیر احتجاجی مہم کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار حاصل کیا عمران خان عوام کو سو دنوں کی کار کر دگی کا حساب دیں انہوں نے کہا کہ غریبوں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے تجاوزات آپریشن کی آڑ میں روزگار چھینے جا رہے ہیں وہ ان خیالات کا اظہار صوبائی حلقہ 168 میں مسلم لیگ نون کے امیدوار خالد قادری کی انتخابی مہم کے دوران کارکنوں سے اور میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کیساتھ رائے ونڈ کا دورہ کرتے ہوئے لیگی رہنمائوںایم پی اے مرزا جاوید،افضل خاں اور میاں سعید کے عزیزوں کی شادیوں کی تقریبات میں بھی شرکت کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں