چنیوٹ میں معدنیات کی تلاش کیلئے پانچ مقامات کا سروے مکمل کر لیا گیا، وزیر معدنیات عمار یاسر

بدھ 19 دسمبر 2018 18:16

لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر معدنیات عمار یاسر نے کہا ہے کہ چنیوٹ میں معدنیات کی تلاش کیلئے پانچ مقامات کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے، ان پانچ مقامات پر ترکی اور پاکستان کے مایہ ناز انجینئرزبا ہمی مشاورت اور رضا مندی سے لوہا، سونا اور دیگر معدنیات کی تلاش میں پوائنٹس بنائیں گے اور جلد ان مقامات پر معدنیات حاصل کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا‘ علاوہ ازیں صوبے بھر میں معدنیات کے کھوج کیلئے مختلف اضلاع میں سائیٹس منتخب کر لی گئی ہیں، وہ محکمانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پرسیکر ٹری مائنز عا لمگیر احمد خان،ڈائریکٹر جنرل ظفر جاوید ملغانی،ڈائریکٹر انفارمیشن محمد حفیظ،ڈائریکٹر ایڈمن ہدایت اللہ نیازی،ڈائریکٹر سمال مائنز محمد رمضان، ڈائریکٹر فیسیلیٹیشن اور ڈائریکٹر ریسورس مپینگ محمد ایوب بھی موجود تھے‘صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ معدنیات کو بہترین پالیسیوں کی بناء پر مستقبل کا کار آمد محکمہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے‘ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں معدنیات کی تلاش کا کام جاری ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سا منے آئے ہیں ‘ انہو ںنے کہا کہ محکمہ معدنیات میں افسران و ملازمین کی ترقی کا عمل کار کردگی سے مشروط کر دیا گیا ہے‘ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی‘ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے‘گزشتہ ادوار میں ملکی و غیر ملکی فرموں نے پاکستانی معدنیات کو مال مفت سمجھ کر اپنی تجوریاں بھریں اور اپنی من پسند غیر ملکی فرموں کو اونے پونے ٹھیکے دئیے اور قیمتی معدنیات وہ فرمیں بغیر کسی ٹیکس کے باہر لے گئیں‘انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان حقیقی معنوں میں اپنی کرنسی اور دیگر معدنیات کی بناء پر دنیا بھر میں اپنا تشخص قائم کریگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں