لاہور، پاکستان کے طلباء ملک کا سرمایہ ہیں،سردار مسعود خان

میں بہت سی یونیورسٹیوں میں گیا ،جہاں میں نے دیکھا کہ لڑکیاں، لڑکوں سے آگے ہوتی ہیں مگر یہاں آکر میں نے دیکھا کہ لڑے لڑکیوں سے آگے ہیں جنہوں نے کل ملک چلانا ہے، انہیں اس کے لئے تیار رہنا چاہئے، صدر آزاد جموں و کشمیر کا مقامی تقریب سے خطاب

بدھ 19 دسمبر 2018 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان کے طلباء ملک کا سرمایہ ہیں۔ جنہوں نے کل ملک چلانا ہے۔ انہیں اس کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت سی یونیورسٹیوں میں گئے۔ جہاں انہوں نے دیکھا کہ لڑکیاں، لڑکوں سے آگے ہوتی ہیں مگر یہاں آکر میں نے دیکھا کہ لڑے لڑکیوں سے آگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور یمن کے لئے گیم چینجر ہے جو پاکستان کو ریجن کے تمام ممالک کے ساتھ ملائے گا۔ سی پیک سے پاکستان اور چین دونوں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آغاز میں سی پیک کے لئے 40 بلین ڈالر رکھے گئے تھے جو بڑھ کر اب 63 بلین ڈالر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیاحت سمیت دیگر صنعتیں بھی سی پیک میں شامل ہو گئی ہیں۔ صدر آزاد جموں کشمیر نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک محفوظ ملک ہے۔

یہاں پاک، چین یونیورسٹی بھی بننی چاہیے۔ آئی ٹی سے کام کرنے کا نظریہ بدل گیا ہے جبکہ ٹیکنالوجی تمام نظریوں کو بدل کر رکھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر میں تھری جی اور فور جی متعارف کروا دہے ہیں۔ کوٹلی میں آئی ٹی یونیورسٹی بنا رہے ہیں اور مظفر آباد یونیورسٹی کمپیوٹر سائنس پر کام کر رہی ہے۔ ہم نے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے اقدام اٹھائے جبکہ ڈرائیونگ لائسنسوں کو بھی کمپیوٹرائز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو ترقی یافتہ کرنے میں آئی ٹی انڈسٹری اہم کردار ادا کر رہی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں لٹرسی ریٹ 86 فی صد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم جموں کشمیر کے لوگوں کے لئے آواز اٹھانے کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا چاہئے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے جموں و کشمیر کے مظلوموں کے لئے آواز اٹھانی چاہئے۔ اس وقت جموں کشمیر کے لوگوں کو پاکستان کی حمائت کی ضرورت ہے۔ جموں کشمیر کے لوگ پاکستان کے لوگ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں