,رائے ونڈ ، آئی ایم وفد کی پاکستان آمد کے بعد گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جارہا ہے،ملک محمد افضل کھوکھر

منگل 26 مارچ 2019 22:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) مسلم لیگی رہنماء ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ آئی ایم وفد کی پاکستان آمد کے بعد گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جارہا ہے جو کہ مہنگائی کی پسی عوام پر مزید ظلم کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام دشمن ‘ذہنیت کے خلاف اکٹھی ہو رہی ہے جلد عمران خان ایک بار پھر کنٹینر پر ہوں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان این آر او کی رٹ لگا کر اپنی نااہلی چھپانے کے لیے اپوزیشن کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ حکمران خود بلیک میلنگ کرکے اقتدار میں آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے،عمران خان 5 سال سے نواز شریف اور شہباز شریف کے نام پر سیاست کر رہے ہیں اور ان پر اب بھی نواز شریف اور شہبازشریف کا خوف طاری ہے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو اپنی نا اہلی کی وجہ سے اپوزیشن کو کنٹینر دینا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہی نہیں بلکہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور نالائقی کی وجہ سے عوام بھی رو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو اس بارے بھی بتائیں کہ انہوں نے جو چھ ماہ میں تین ہزار ارب قرض لے کربدترین ریکارڈ قائم کردیاہے اور جی ڈی پی 5.8 فیصد سے کم ہوکر تین فیصد کے قریب آ گیا ہے،جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں،افضل کھوکھر نے کہا کہ قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کو ضمانت ملنا عوام کی فتح ہے�

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں