رائیونڈ، عسکری قائدین ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکریں گے، چوہدری آصف علی سندھو

منگل 26 مارچ 2019 22:04

ّرائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چوہدری آصف علی سندھو نے کہا کہ عسکری قائدین ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکریں گے، پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین اورتجربہ کار منظم فوج ہے،انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتی،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاج کرپشن اور مسائل کے خلاف تھا،جبکہ اپوزیشن کرپشن بچانے کے لئے جمع ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام با شعور ہو چکے ہیں، ان بنارسی ٹھگوں کے بہکاوے میں آ کر باہر نہیں نکلیں گے،حزب اختلاف احتجاج کا شوق پورا کرلے کسی کو نہیں روکیں گے، آصف سندھو نے کہا کہ نیب کو پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے بنایا،اب کیوں چیخ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو نچلی سطح پر ریلیف پہنچانے کے لئے نیا بلدیاتی نظام ایک ماہ میں نافذ کردیا جائے گا،خیبر پختونخوا میں ویلیج کونسلرز کے قیام کا تجربہ کامیاب رہا،اسی طرح پنجاب میں بھی عوام کو مقامی سطح پر بااختیار بنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ملک میں اکثر مقامات پر شہری سے تعلیم پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم رہتے ہیں، نئے نظام میں عوامی نمائندوں کو اختیار دے کر اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ اپنے علاقوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرسکیں گے، آصف سندھو نے کہا کہ صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کو پنجاب میں بہت سے ایک چیلنج کا سامنا ہے لیکن ہمارے عزم بلند ہیں، آصف سندھو نے کہا کہ مودی کا عمران خان کو پیغام خوش آئند ہے، دونوں رہنما ئوں کے مذاکرا ت کے ذریعے دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے میں چین تعمیری کردار کا خواہشمند ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں