رائے ونڈ میں بہت جلد پیپلز سیکرٹریٹ قائم کیا جارہا ہے جہاں عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں گے ‘جمیل احمد منج

حکومت کو اپو زیشن نہیں اپنی نا اہلی سے خطرہ ہے ،آٹھ ماہ کی نا قص ترین حکو متی کا ر کردگی نے عمران خا ن کی نا اہلی ثا بت کر دی ہے‘رہنما پیپلزپارٹی

پیر 22 اپریل 2019 23:32

را ئے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما رانا جمیل احمد منج نے کہا ہے کہ رائے ونڈ میں بہت جلد پیپلز سیکرٹریٹ قائم کیا جارہا ہے جہاں عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں گے قومی اسمبلی کا یہ حلقہ پیپلز پارٹی کا حلقہ ہے جس پر مسلم لیگ (ن) نے عارضی قبضہ کیا ہوا تھا اب رائے ونڈ سمیت حلقہ کی عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کریگی اور یہ حلقہ پیپلز پارٹی کا قلعہ ثابت ہو گا ۔

رانا جمیل منج نے اپنے بیان میں کہاکہ حلقہ کے کارکنان کو دوبارہ فعال کیا جارہا ہے انکے مسائل سنے جارہے ہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ سیکرٹریٹ کا قیام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمرا نوں پر گھبرا ہٹ اور بو کھلا ہٹ طا ری ہے حکومت کو اپو زیشن نہیں اپنی نا اہلی سے خطرہ ہے ،آٹھ ماہ کی نا قص ترین حکو متی کا ر کردگی نے عمران خا ن کی نا اہلی ثا بت کر دی ہے ،تبدیلی کا نعرہ صرف وزراء کی تبدیلی تک محدود گیا ہے ،اسد عمر کی نا کا می درا صل حکومت کی نا کا می ہے ،عمران خان کا ترا شا گیا بت ٹو ٹ چکا ہے ،وہ اپو زیشن کو بلڈوز کر نے کا خیا ل چھو ڑ دے ،وزیراعظم کا او پننگ بیٹسمین زیروپرآٹ ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلو چستا ن میں دہشت گردی کے پیچھے بھا ر ت کا ہا تھ ہے ،حکومت کو اپو زیشن نہیں اپنی نا اہلی سے خطرہ ہے ۔آٹھ ما ہ بعد ہی حکومت کے ہا تھ پا ئو ں پھول گئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ حکومتی معا ملا ت کا یہ حال ہے کہ غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔معیشت وینٹی لیٹر پر ہے ،عوام مہنگا ئی اور عمران خا ن اپوزیشن کے بعض میں جل رہے ہیں ۔حکومت ان سے سنبھا لی نہیں جا رہی نہ ہی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ان کے پا س کو ئی پرو گرام ہے یہ سب انا ڑی کھلا ڑیو ں کا نا لا ئق ٹولہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں