بلاول بھٹو کے پاس پرچی نہیں شہداء کی میراث ہے،رانا جمیل احمد منج

جمعرات 25 اپریل 2019 23:51

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ صدارتی نظام جمہوریت کا قتل ہے، چھوٹے آدمی کو بڑے عہدے پر بٹھایا جائے تو یہی ہوگا،بلاول بھٹو کے پاس پرچی نہیں شہداء کی میراث ہے،انہوں نے کہا کہ حیرانگی ہورہی ہے کہ ملک کا وزیراعظم اتنی سطحی اور گری ہوئی تنقید بھی کر سکتا ہے،کسی جگت باز کی طرح جملے بازیاں وزیراعظم کے منصب کے شایان شان نہیں،عمران خان کا چڑچڑا پن اور لب و لہجہ بتا رہا ہے جی کا جانا ٹھہر گیا،انہوں نے کہا کہ انتقام سے پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے،جمیل منج نے کہا کہ نیب کے استعمال سے کٹھ پتلی حکومت مضبوط نہیں ہوگی،انوکھا لاڈلا دنیا میں ملک کو تماشہ بنا رہا ہے اب عمران خان امریکہ اور افغانستان کی سرحدیں ملائیں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے پانچ ماہ بھی نکالتی ہوئی نظر نہیں آرہی،آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود بلندوبانگ دعوے اور وعدے پورے نہیں ہوسکے، رانا جمیل منج نے کہا کہ حکومتی طرز عمل سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ خود ہی حکومت کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں کیونکہ ان لوگوں کا اصل مشن تبدیلی لانا نہیں بلکہ کرسی کا حصول اور عمران خان کو وزیراعظم بنانا تھا،اور اب ان کے تمام شوق پورے ہوچکے ہیں مگر جس انداز میں ان لوگوں نے عوام کو سبز باغ دکھا کر بیوقوف بنایا اور سرعام دھاندلی کرکے اقتدار حاصل کیا اس کا حساب دئیے بغیر ہم ان کو گھر نہیں جانے دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں