نواز شریف کے بجلی کے منصوبوں پر حکومت کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے،عظمیٰ بخاری

ہفتہ 25 مئی 2019 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بجلی کے منصوبوں پر حکومت کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے۔پاکستان سے اندھیروں کے خاتمے کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ عمر ایوب کو دینا جہالت کی انتہا ہے۔اس حکومت کے کریڈٹ میں صرف بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

بنی گالہ والی سرکار اور بزدار سرکار نو ماہ میں ایک یونٹ بھی پیدا نہیں کر سکے۔عظمیٰ زاہد بخاری نے صمصام بخاری کے بیان پر ردعمل میں کہاعمران خان نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ رزاق دائود کی کمپنی کو کرپشن کرنے کیلئے دیا۔مہمند ڈیم کا ٹھیکہ پاکستان کی تاریخ سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ثابت ہو گا۔بنی گالہ سرکار اینڈ کمپنی کے پاس جھوٹ ،الزامات،پروپیگنڈے اور سبز باغ کے علاوہ کچھ نہیں۔عید کے بعد صمصام بخاری اور ان کے وزیر اعظم کو دیکھائیں گے اپوزیشن کیسے متحد ہوتی ہے۔عید کے بعد ہمارا پہلا مقصد ناکام حکومت کیخلاف عوام کی آواز بننا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں