کرپٹ عناصر بے نقاب ہو گئے ہیں، کسی کو معافی نہیں ملے گی، ملک اسد کھوکھر

بدھ 19 جون 2019 12:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماورکن صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر نے کہاہے کہ اپوزیشن کا متفقہ بیانیہ صر ف چوری کے مال کا تحفظ ہے ،(ن) لیگ اندرونی اختلاف کا شکار ہو چکی ہے، نوازشریف اور شہباز شریف کا الگ الگ بیانیہ ہے جو مفادات کے تحت رخ بدلتا رہتا ہے،جن کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں ایسے لوگوں کو عمران خان پر تنقید کرنا زیب نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرپٹ عناصر کھل کر بے نقاب ہو گئے ہیں، کسی کو معافی نہیں ملے گی، سب کو جواب دیناہوگا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی مفاداتی سیاست دم توڑ چکی ہے، اپوزیشن کا طریقہ واردات یہ ہے کہ حکومت کو متنازعہ بنایا جائے، مریم نواز اور بلاول زردرای دونوں اپنے والد کے لیے ڈیل اور ڈھیل چاہتے ہیں جو وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی صورت ممکن نہیں، مزید کہا کہ عوام بہت جلد معاشی مشکلات سے نجات حاصل کر لے گی، عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو آئینے میں چہرہ دیکھ کرشرم کرنی چائیے،معاشی محاذ پر عمران خان آہستہ آہستہ منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں