وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،مومنہ وحید

پیر 14 اکتوبر 2019 11:00

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے دھرنے میں فرق ہے،ہمارا دھرنا قانون کی حکمرانی، کرپٹ وزیراعظم کے احتساب ، دو نہیں ایک پاکستان اور قومی فکر کے لئے تھا،قومی فکر اور ذات میں فرق ہونا چاہیے جبکہ مسلم لیگ (ن) والے صرف اپنی ذات کا واویلا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا ہے، (ن) لیگ ایک موروثی اور آمرانہ سوچ رکھنے والی جماعت ہے،جیل سے لکھے گئے خطوط کا انجام بھی قطری خط جیسا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی درست معاشی پالیسیوں پر بین الاقوامی سطح پر اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے ، دنیا پاکستان کا ایک مثبت چہرہ دیکھ رہی ہے‘وزیر اعظم کی سرمایہ کاری اور انڈسٹریلائزیشن پالیسی کو پذیرائی مل رہی ہے۔ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو معیشت مشکلات میں جکڑی ہوئی تھی لیکن اب معیشت درست سمت کی طرف رواں دواں ہے اور بہتر ی کے مثبت اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کو پذیرائی مل رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں