آئی جی پنجاب نے 21افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

پیر 14 اکتوبر 2019 14:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان نے 21افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابقتقرری کے منتظر اے ایس پی عبدالخلیق کو ایس ڈی پی او جڑانوالہ فیصل آباد، تقرری کے منتظرڈی ایس پی انور سعید طاہر کو ایس ڈی پی او کھرڑیانوالہ فیصل آباد ، تقرری کے منتظراے ایس پی محمد شعیب مسعود کو ایس ڈی پی او صدر، بہاولپور ، تقرری کے منتظر اے ایس پی کامران حامد کو ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی ، تقرری کے منتظر اے ایس پی اکرام اللہ کو ایس ڈی پی او وزیر آباد، گوجرانوالہ ، تقرری کی منتظراے ایس پی بشری جمیل کوایس ڈی پی او سرور روڈ لاہور ،تقرری کے منتظر اے ایس پی عبدالطیف ایس ڈی پی او مری، راولپنڈی، تقرری کی منتظراے ایس پی عمارہ شیرازی کو ایس ڈی پی او حسن ابدال ،تقرری کے منتظراے ایس پی نوشیروان علی کو ایس ڈی پی او کامونکی گوجرانوالہ ،تقرری کے منتظراے ایس پی ابریز علی عباسی کو ایس ڈی پی اوکوٹ مومن سرگودھا،ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا محمد عثمان کو ایس ڈی پی او سلانوالی سرگودھا ،تقرری کے منتظراے ایس پی عمران خان کو ایس ڈی پی او،وارث خان راولپنڈی ،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن III۔

(جاری ہے)

راولپنڈی وقار نثار کو ایس ڈی پی او سٹی جہلم ،تقرری کے منتظراے ایس پی سنگھار کو ایس ڈی پی او شجاع آباد ملتان ،ایس ڈی پی او شجاع آباد ملتان خالد جاوید کو ایس ڈی پی او صدر وہاڑی ،تقرری کے منتظرڈی ایس پی احسان اللہ کو ایس ڈی پی او رینالہ خورد، اوکاڑہ ،تقرری کے منتظراے ایس پی آصف بہادر کو ایس ڈی پی او ماڈل ٹائون لاہور ،ایس ڈی پی او چشتیاں بہاولنگر ارشد لطیف ،ایس ڈی پی او ماڈل ٹان لاہور محمد اعظم ،ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی محمد وقار عظیم اورایس ڈی پی او سٹی قصوراحسان الہی کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں