خواجہ ناظم الدین اور نواب افتخار حسین ممدوٹ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے دست راست ومخلص ساتھی تھے،مقررین
پیر 21 اکتوبر 2019 17:07
(جاری ہے)
پروفیسر یوسف عرفان نے کہا نوابزادہ افتخار حسین ممدوٹ دسمبر 1906ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سرشاہنواز ممدوٹ پنجاب مسلم لیگ کے صدرتھے ‘ افتخار حسین ممدوٹ نے بھی اپنے والد کے ساتھ مسلم لیگ کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ۔ 1942ء میں جب سر شاہنواز خان فوت ہوئے تو پنجاب مسلم لیگ کا صدر افتخار حسین ممدوٹ کو منتخب کیا گیا۔
نواب افتخار حسین نے مسلم لیگ کی تحریک پر اپنا خطاب اور جاگیر بھی واپس کر دی۔آپ نے جدوجہد آزادی میں بڑی جانفشانی سے کام کیا۔ پروفیسر عائشہ کوثر نے کہا کہ خواجہ ناظم الدین نہایت سادہ‘ مخلص اور حلیم الطبع شخص تھے۔ آپ 19 جولائی 1894ء کو ڈھاکہ کے ایک نواب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اعلیٰ تعلیم علی گڑھ کالج اور کیمبرج یونیورسٹی (انگلستان) سے حاصل کی۔ 1922ء سے 1929ء تک ڈھاکہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین رہے۔بنگال کی مجلس دستور ساز کیلئے منتخب ہوئے اور 1929ء میں اپنی قابلیت کی بنا پر متحدہ بنگال کے وزیر تعلیم مقرر ہوئے۔ 1937ء کے انتخابات کے نتیجے میں بنگال اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور صوبہ کے وزیر داخلہ مقرر ہوئے۔ 1942ء میں مولوی اے کے فضل الحق کی وزارت ختم ہونے پر خواجہ ناظم الدین نے وزارت بنائی۔ 1945ء تک بنگال کے وزیراعظم رہے۔قائداعظم محمد علی جناحؒ کی وفات کے بعد خواجہ ناظم الدین پاکستان کے گورنر جنرل بنے جبکہ 1951ء میں نوابزادہ لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد وزیراعظم بنے۔ 1953ء تک وہ اس عہدہ پر فائز رہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیوزی لینڈکیخلاف سیریزمیں پاکستان کے عباس آفریدی کامیاب ترین باؤلر رہے
بابراعظم نیوزی لینڈکیخلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں نمایاں سکورکرنے میں ناکام
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکاآخری میچ (آج )کھیلاجائے گا
پاکستان میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹیشن کا آغاز مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہوا،خواجہ سلمان رفیق
پنجاب میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کاامکان ہے ،ترجمان پی ڈی ایم اے
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے ‘ سنی علما کونسل
حکمرانوں نے ملک کوآئی ایم ایف کی کا لو نی بنا دیا ہے ‘ جے یو آئی
حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کرے‘ متحدہ علما کونسل
بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے‘فرخ جاوید مون
لاہور ،مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق
بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیں میں 74ہزار6سو21ملزمان گرفتار
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا