مسلم لیگ (ن) کے سرگرم رکن مرزا اخلاق احمد کی خود کو نواز شریف کیلئے بطور سکیورٹی حکومتی تحویل میں رکھنے کی پیشکش

بدھ 13 نومبر 2019 21:36

مسلم لیگ (ن) کے سرگرم رکن مرزا اخلاق احمد کی خود کو نواز شریف کیلئے بطور سکیورٹی حکومتی تحویل میں رکھنے کی پیشکش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سرگرم رکن مرزا اخلاق احمد نے خود کو نواز شریف کے لئے بطور سکیورٹی حکومتی تحویل میں رکھنے کی پیشکش کردی ہے۔ مرزا اخلاق احمد نے اس سلسلے میں اشٹام پیپر پر ایک بیان حلفی تیار کر کے حکومت کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بطور سکیورٹی خود کو پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس کے عوض حکومت ان کے قائد نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے باہر بھیجنے کی اجازت دے۔ ان کا نام ای سی ایل سے نکال دے۔ نواز شریف کو واپسی تک وہ خود کو بطور سکیورٹی ضمانت پنجاب حکومت کی تحویل میں رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں