طلبہ و اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان و ایوانِ قائداعظمؒ کا دورہ

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:12

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) یونیک سلوشنز سکول تاج باغکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور ایڈورن کیمپس آفاق سکول چوہنگ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نشاط کالونی کینٹ‘الوارث ہائر سیکنڈری سکول لاہور کینٹ‘دی نالج سکول اعوان ٹائون‘یاسر پبلک ہائی سکول جمشید ٹائون لکھوڈیر اورکیئرمنان شاہد ہائی سکول افشاں پارک شادی پورہ کا دورہ کیا، ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونیوالے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 785تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں