سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا پی ایس ایل کے موقع پر ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

ایس پیز،16ڈی ایس پیز،81 انسپکٹرز، سولہ سو سے زائد وارڈنز تعینات

جمعہ 21 فروری 2020 00:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے عوامی سہولت کے مدنظر اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیاگیا، سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) سید حماد عابدکا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران1600 سو سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات ہونگے، 3ایس پیز،16ڈی ایس پیز،81 انسپکٹرز، سولہ سو سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے۔

رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات کیے جائیں گے،شائقین کے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے تین پارکنگ اسٹینڈز مختص،متبادل راستوں پر وارڈنز کی بھاری نفری تعینات ہوگی، سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی،مین بلیوارڈ گلبرگ،لبرٹی چوک، سنٹر پوائنٹ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا، مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی ، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا، شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے،آمدورفت کیلئے متبادل روٹس کینال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے ہمہ وقت کھلی رہے گی، جیل روڈ اور ایم ایم عالم روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے ،کلمہ چوک انڈرپاس، سنٹر پوائنٹ سے فردوس مارکیٹ روڈ بھی ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھلے ہونگے،برکت مارکیٹ سے انڈرپاس کلمہ، سنٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ، کینٹ ڈیفنس کھلے ہیں، مین بلیوارڈ گلبرگ فوارہ نمبر ایک سے کلمہ چوک، برکت مارکیٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلے ہونگے، ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کیلئے بند کیا جائے گا، موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا،میچ کے دوران مسلم ٹائون موڑ سے کلمہ چوک تک کا انٹرسیکشن عام ٹریفک کیلئے بند ہوگامزنگ فیروز پور روڈ سے قصور /کینٹ جانے والی ٹریفک کو مسلم ٹاو?ن موڑ سے جانب وحدت روڈبجھوایا جائیگا، وحدت روڈ سے برکت مارکیٹ، سنیٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ، ڈیفنس موڑ، والٹن روڈ بجھوایا جائیگا،،قصور سے چوبرجی جانے والی ٹریفک کو لاہور بریج سے براستہ پیکو روڈ،والٹن روڈ متبادل راستوں پر چلایا جائیگا، شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ انتظامات،پارکنگ اسٹینڈزمغلپورہ،مال روڈ،جیل روڈ سے آنے والے شائقین براستہ کینال روڈ FCکالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مزنگ، اچھرہ اور وحدت روڈ کی طرف سے آنے والے شائقین کرکٹ براستہ شاہ جمال FC کالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ،واپڈا ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، جو ہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سے آنے والی ٹریفک براستہ فیصل ٹاؤ ن برکت مارکیٹ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈمیں پارکنگ کریں، ظہور الہی روڈ،مین مارکیٹ، حالی روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ ایف سی کالج واقعہ ظہور الہی روڈ پارکنگ میں پارک کریں،پریشانی سے بچنے کیلئے ان ہدایات پر عمل کریںچنگ چی اور آٹو رکشے LNG/LPGاور CNGگاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہے ،گاڑی میں موجود تمام افراد کے پاس شناختی کارڈ اورتمام افراد کے پاس میچ کی ٹکٹیں ہونا لازمی ہے ،قذافی اسٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور رش سے بچنے کیلئے میٹر و بس کا استعمال کریں،پارکنگ اور اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں،ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے ہمہ وقت آگاہ رہنے کیلئے راستہ ایپ اورراستہ ایف ایم سنتے رہیں، شہری جن کے پاس سعید انور انکلوژر، سرفراز، نواز انکلوژر، سعید احمد انکلوژر، جاوید میاندادانکلوژر،عمران خان انکلوژر کے ٹکٹس ہیں وہ لبرٹی پارکنگ کو استعمال کرتے ہوئے قذافی گیٹ سے داخل ہوں ،شہری جن کے پاس راجہ انکلوژر، عبدالقادرانکلوژر، ماجد خان انکلوژر، AHکاردارانکلوژر،فضل محمود انکلوژرکے ٹکٹس ہیں وہ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈ پارکنگ کو استعمال کرتے ہوئے فیروز پور روڈ کے گیٹ سے داخل ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں