پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹریز کی حلف برداری کی تقریب ، گورننگ باڈی کا اجلاس

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:36

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی گورننگ باڈی کا اجلاس اور جوائنٹ سیکرٹریز کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب ثانیہ کامران نے جوائنٹ سیکرٹریز سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اجلاس کی صدارت ثانیہ کامران نے کی اجلاس میں ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن اور لوکل گورنمنٹ کی تیاری کے حوالے سے بریف کیا گیا ، اجلاس اور حلف برداری کی تقریب سے ثانیہ کامران اور روبینہ شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سیاست میں خواتین کا اہم رول ہے، پی ٹی آئی نے پارٹی پلیٹ فارم پر خواتین کو بھرپور نمائندگی دی ہے ، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیںگے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے ، اس موقع پر ملیحہ حسین ، شبنم جہانگیر ، انیلہ بیگ، رضوانہ اقتدار ، رضوانہ غضنفر، ناہید وٹو، لبنیٰ تبسم ، سمیرااحمد سمیت دیگر خواتین عہدیداران نے شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں