موجود حکومت ہرمیدان میں ناکام ہو چکی،ان سے مہنگائی کنڑول ہو رہی نہ ہی ہڑپ کیا گیا قرضہ خزانے میں واپس لایا جارہا ہے ،زبیر گوند

تحریک انصاف نے تمام پارٹیوں کا کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے پارٹی نہیں بنائی بلکہ چوںچوں کا مربہ بنا لیا ہے جن سے کوئی بھی شعبہ نہیں سنبھل رہا حکومت نے نوجوانوں کامستقبل تباہ کر کے رکھ دیاہے،طلباء کے مطالبات منظور اور ان کے مسائل کا حل نکالا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھا دیاجائے گا،مرکزی صدرعت اسلامی یوتھ

بدھ 27 جنوری 2021 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر گوندل نے کہا ہے کہ موجود حکومت ہر میدان میں ناکام ہو چکی ہے۔ نہ ان سے مہنگائی کنڑول ہو رہی نہ ہی ہڑپ کیا گیا قرضہ خزانے میں واپس لایا جارہا ہے ۔تحریک انصاف نے تمام پارٹیوں کا کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے پارٹی نہیں بنائی بلکہ چوںچوں کا مربہ بنا لیا ہے جن سے کوئی بھی شعبہ نہیں سنبھل رہا۔

تاجر، ڈاکٹر، مزدور ،کسان، سرکاری ملازمین، صنعتکار تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کوزوال کا شکا ر کر دیا ہے۔ حکومت میں آنے سے قبل نوجوانوں خصوصا طلباء کو ان سے بڑی امیدیں وابسطہ تھیں۔ تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو تعلیم مفت اور معیاری ہو جائیگی۔ لیکن اس حکومت نے نوجوانوں کامستقبل تباہ کر کے رکھ دیاہے۔

(جاری ہے)

طلباء تعلیم پر توجہ دینے کی بجائے سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔

جو ان کا جمہوری حق ہے ۔لیکن پولیس نے ان معصوم طلباء کو بھی بہت بہمانہ طریقہ سے تشدد کا نشانہ بنایا ہوں جیسے انڈیا کے جاسوس پکڑ لئے ہوں۔جماعت اسلامی یوتھ اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ طلباء کے مطالبات منظور اور ان کے مسائل کا حل نکالا جائے۔ورنہ احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھا دیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان چونگی چوک میں یونیورسٹیوں کے طلباء کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی 20ہزار آسامیوں پر بدنام زمانہ اور کرپٹ ٹیسٹنگ سروسNTS کے ذریعے بھرتیاں کرانا حکومت کی نااہلی اور کرپشن کو فروغ دینا ہے۔

امیدواروں کا حالیہ ٹیسٹ میں پیپر آوٹ،غیر متعلقہ سوالات اور پری ٹیسٹ کی خرید وفروخت جیسے اعتراضات قابلِ مذمت ہیں۔جماعت اسلامی یوتھ کی اپیل پر گذشتہ کل کو پورے صوبے کے مختلف ضلعی ہیڈکوارٹرز، ایبٹ آباد، باجوڑ،صوابی،مانسہرہ،ہری پور،نوشہرہ، دیر،بنوں،کرک،کوہاٹ،اور دیگر اضلاع میں حکومت اورNTSکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کئے گئے۔ اسی کے تسلسل میں لاہور ملتان چونگی کے سامنے مرکزی صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمد گوندل کی زیرقیادت بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے زبیرگوندل نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اس کے خلاف سوموٹو ایکشن لے اور واقع کی جوڈیشل انکوائری کا حکم صادر فرمائیں۔NTS کے تحت نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ ملک بھر میں ہر قسم کے ٹیسٹ پر پابندی عائد کی جائے۔ ٹیسٹ کینسل کیا جائے۔ تمام امیدواروں کو ٹیسٹ فیس بمع (ٹی اے / ڈی ای) جرماناسمیت واپس کیا جائے۔ ملوس حکومتی اور پرائیوٹ افراد کو سخت سزادی جائے۔

مظاہرے میں تقاریر، پلے کارڈز اور فلیکس پر درج نعروں میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ہزاروں سکول ٹیچرز کی بھرتی کا عمل جاری ہے سکول ٹیچرز کی بھرتی کے اس عمل میں غیر شفافیت، مس مینجمنٹ اور گھپلوں کی وجہ سے ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں۔ یہ عمل این ٹی ایس کے ذریعے ہو رہا ہے جس پر سے پہلے کرپشن کے الزمات لگ چکے ہیں۔زبیر گوندل نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایک شفٹ کے پیپرز آسان اور دوسری شفٹ کے پیپرز آوٹ آف کورس لائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اُمیدواروں کو مقابلے کا یکساں میدان نہیں ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر این ٹی ایس اپنا قبلہ درست نہیں کریگی اور حکومت اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے گی اور این ٹی ایس کو ہر قسم کے ٹیسٹ کیلئے بین نہیں کریگی تو یہ مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا اور جماعت اسلامی یوتھ عوام کی آواز بنے گی یہ غریب طلبہ جو بہت مشکل سے ٹیسٹ کے پیسے جمع کرتے ہیں اور پھر ان کے ساتھ یہ کھیل کھیلا جاتا ہے کہ جو امیر لوگ ہیں وہ پیپر خرید لیتے ہیں۔

میں این ٹی ایس کی انتظامیہ اور حکومت کو خبر دار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر این ٹی ایس کو ہر قسم کے ٹیسٹ کیلئے بین نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی یوتھ کے لاکھوں کارکنان سڑکوں پر نکلیں گے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرید رزاقی، نائب صدر خیبر پختونخوا عاشق علی، صدر ضلع بونیر امانت علی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ زبیراحمد گوندل نے یہ بھی کہا کہ ہم طلبہ کا کسی طور بھی استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

جامعات اور حکومت کی ملی بھگت سے طلبہ و طالبات پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ طلبہ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں انہیں آن لائن امتحانات کا حق دیا جانا چاہیے اور فیسیں طلبہ کو واپس کرکے تعلیم دوستی کا ثبوبت دیا جائے۔ طالب علموں پر تشدد اور ان پر یلغار کی گئی تو جے آئی یوتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح سامنے کھڑی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں