آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت بنانے کیلئے الیکشن ڈرامہ کھیلا گیا‘سعدیہ تیمور

پی ٹی آئی کو اپنا نام تبدیلی کرکے’’تحریک دھندلی‘‘رکھ لینا چاہیے‘لیگی رکن اسمبلی

پیر 26 جولائی 2021 15:14

آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت بنانے کیلئے الیکشن ڈرامہ کھیلا گیا‘سعدیہ تیمور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں دھندلی زدہ انتخابات کو مسترد کرتے ہیں،آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت بنانے کیلئے الیکشن ڈرامہ کھیلا گیا،پی ٹی آئی کو اپنا نام تبدیلی کرکے’’تحریک دھندلی‘‘رکھ لینا چاہیے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کپتان کی بائیس سالہ جدوجہد بوٹ پالش پر آکے ختم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے الیکشن میں آر ٹی ایس بیٹھا ،گلگت الیکشن میں عبوری صوبے کا جھانسہ دیااورآزاد کشمیر کو نیا کشمیر بنانے کا پروپیگنڈہ کیا گیا۔پاکستانیوں سمیت پوری دنیا نے جعلی الیکشن کا ڈرامہ دیکھ لیا۔انہوں نے مزید کہا ووٹ چور ایک دوسرے کو جیت کی مبارکبادیں دے رہے ہیں کہ ہم نے ایک بار پھر قوم کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال دیا ہے۔عادی ووٹ چوروں نے کشمیریوں کو بھی نہیں بخشا۔تین سالوں سے پاکستانی بھی نئے پاکستان کے نظارے کررہے ہیں اب اس سعادت سے کشمیر ی بھی محروم نہیں رہیں گے۔عمران خان تبدیلی سونامی اور تباہی کیلئے سلیکٹڈ بننے ہیں۔ان کا مشن ہی یہی ہے کہ پاکستان کو ہر لحاظ سے کمزور اور تنہائی کا شکار کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں