حکومت عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے‘حسن مرتضی

جمعرات 29 جولائی 2021 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی عدم دستیابی، شہریوں کو سستا آٹا، چینی اور گھی نہیں مل رہا،عوام کی زندگی میں زہر گھولنے والی حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت 68 روپیسے بڑھا کر 84.50 روپیکردی۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے حسن مرتضی نے کہا کہ آٹا ساڑھے 7 روپے فی کلو جبکہ چینی 17 روپے کلو مہنگی کرکے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا،خوردنی تیل 90 روپے فی کلو مہنگا کرکے وفاقی کابینہ نے عوام کی جیب پر ایک اور ڈاکہ ڈالا،چینی کی ریکارڈ پیداوار کے دعوے کرنے والے چینی درآمد کرکے اپنی سہولت کاروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ،حسن مرتضی نے مزید کہا کہ عام انسان بچوں کی تعلیم کے خرچے، بجلی کے بلوں اور اپنے گھر کے ماہانہ بجٹ سے پریشان ہینوجوان طبقہ کہنے پر مجبور ہے کہ نئے پاکستان میں ذہنی اور جسمانی اذیت کے سوا کچھ نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں