عوام (ن)لیگ کا ملک دشمن بیانیہ مسترد کر دیا ہے‘ میاں محمود الرشید

ن لیگ کے بیانیے اور انکی لیڈرشپ کے بے نقاب ہونے سے ہمیں فائدہ ہوا پنجاب حکومت کی بھرپورکو شش ہے کہ بلدیا تی انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں‘ وزیر بلدیات

منگل 3 اگست 2021 00:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) و زیربلدیات پنجاب میا ں محمود الر شید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی بھرپورکو شش ہے کہ بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں۔ پنجاب اسمبلی کے آئند ہ اجلاس میں قا نونی عمل مکمل کر کے جلد بلدیاتی انتخا بات کی تار یخ کا اعلان کیا جائے گا۔ پنجاب کی تاریخ کا مضبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم لا رہے ہیں جس میں تیس فیصد ترقیاتی بجٹ براہ راست ویلج کونسل کے اکاؤنٹ میں جائے گا۔

تمام تحصیلوں کے ناظم اور میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔میاں محمود الرشید نے یہ بات پی ٹی آئی کی مقا می قیا دت کے ہمراہ کمشنر آفس راولپنڈی میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ملک دشمن بیانیہ چلنے والا نہیں، عوام نے اسے مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے سمجھدار لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین سرک رہی ہے۔

کشمیر کے بعد سیالکوٹ کا الیکشن جیت کر انہیں گھر میں شکست دی۔ پنجاب ان کا گڑھ ہو نے کا طلسم ٹوٹ چکا ہے۔ شہباز شریف کے اکاؤنٹ سے ستائیس ارب روپے نکلے یہ سب کچھ ثابت شدہ ہے۔ ن لیگ کا بیانیہ اور انکی لیڈرشپ بے نقاب ہونے سے ہمیں فائدہ ہوا اور ہوگا۔وہ کہیں بھی جا کر کوئی جواب نہیں دے پا رہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کی پراسیکیوشن کمزور ہے اس پر نئی قانون سازی کی ضرورت ہے جس کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ہم نے اپنے وزراء اور طاقتور لوگوں پر بھی ہاتھ ڈالا انکی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ پارٹی کے اندر کسی بھی قسم کی پھوٹ کوختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی دوسری آپشن پر تیزی سے پیپر ورک جاری ہے۔کنسلٹنسی پراسس جاری ہے۔ حکو مت پنجاب نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئی560 ارب کا تر قیا تی بجٹ پیش کیا اور ایک ماہ سے بھی کم عر صے میں اس بجٹ میں سے چار ہزار سے زائد سکیمیں منظور ہو کر اب ٹینڈر پرا سس میں ہیں۔

بعد ازاں میاں محمود الرشید نے کمشنر آ فس را و لپنڈی میں راولپنڈی ضلع کی پروفا ئل کے جائزہ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈ یشنل کمشنر(کوراڈینیشن) عارف عمر عزیز، مینیجنگ ڈا ئر یکٹر واسا را جہ شو کت سمیت تمام سرکا ری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت اور حکو متی ادارے عوا می خد مت کے اب محض د عو ے نہیں بلکہ عملی ثبو ت پیش کر کے دکھائیں گے۔ ہما ر ی جا نب سے خو د احتسا بی کا نظام اتنا کڑا ہو گاکہ ہر شخص کو جواب دہ ہو نا پڑ ے گا۔ عوا م کو ریلیف فرا ہم کر نا سر کا ری محکموں کا بنیا دی فر ض ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تا ہی کو بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں