تحریک انصاف کے اپنے لوگ ان کو چھوڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں،ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں‘ عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف سے لوٹے ، آزاد امیدوار نکا ل دیں تو باقی جنوبی پنجاب محاذ اور گجرات کی فیملی بچتی ہے‘ سیکرٹری اطلاعات (ن) پنجاب

اتوار 19 ستمبر 2021 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اپنے لوگ ان کو چھوڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں،تحریک انصاف کے لوگ مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں،ان لوگوں کا کہنا ہے اگر ہمیں ٹکٹ کی گارنٹی دیں ہم ان کی حکومت کو ٹھکر مارنے کو تیار ہیں،اظہر عباس چانڈیا کو مسلم لیگ(ن) نے معافی تلافی کے باوجود قبول نہیں کیاانہیںپارٹی سے نکالا جا چکا ہے۔

اپنے بیان مین انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب محاذ بھی اڑان بھرنے کی تیاریاں کررہا ہے ،عثمان بزدار لوٹوں کی برکت سے ہی وزیراعلیٰ بنے ہیں ،عمران خان اور عثمان بزدار لوٹے اکٹھے کرنے میں لگے ہوئے ہیں ،عثمان بزدار آپ کی کارکردگی کی وجہ سے ہی کنٹونمنٹ الیکشن میں پنجاب میں آپ تیسرے نمبر پرآئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)عوام کی مدد سے انشاء اللہ اگلی حکومت بنانے کی تیاریوں میں ہے اس لیے عثمان بزدار کو اپنے اردگرد لوٹے اکٹھے کرنا ہی پسند ہے،مسلم لیگ(ن) الحمد اللہ آج بھی پنجاب کی سب سے بڑی جماعت ہے،تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں تو باقی جنوبی پنجاب محاذ اور گجرات کی فیملی بچتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف نے پانچ سال قوم کی خدمت کی ہے،ہمیں فخر ہے کہ مسلم لیگ(ن) آج بھی پاکستان کے عوام کے دلوں پر راج کرنے والی سب سے بڑی جماعت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں