اسلامی قوتیں دشمن کی سازشوں کوناکام بناتے ہوئے اپنی کمزوریوں پرقابو پائیں ،لیاقت بلوچ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان ونائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ علاقائی،مسلکی اورعرب وعجم کی تقسیم کے ذریعے عالمی طاغوتی قوتیں امت مسلمہ کو کمزورکررہی ہیں،اسلامی قوتیں دشمن کی سازشوں کوناکام بناتے ہوئے اپنی کمزوریوں پرقابو پائیں تاکہ رسوائی کی بجائے بہترمقام امہ کا مقدرہوملی یکجہتی کونسل کے قیام مقصدبھی سیاست سے بالاترہوکرمذہبی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرنا ہے،محمدعربی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی ہماری وحدت کومزیدمضبوط کرتی ہی24اکتوبرکوجناح کنونشن سنٹراسلام آباد میں عشق پیغمبراعظمؐمرکزوحدت مسلمین کانفرنس منعقد کررہے ہیں جس میں ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی لیڈرشپ سمیت علماء مشائخ اور معاشی دانشوراظہارخیال کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے صدرالبصیرہ پاکستان سیدثاقب اکبر،صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان، ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین سیدناصرشیرازی،مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹرشاہدشمسی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،سیدعباس نقوی سمیت دیگرذمہ داران کے ہمراہ ضلعی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ سوداورسودی قرضوں نے ملکی معیشت کی تباہی میں اہم کرداراداکیا ہے۔وقف املاک بورڈایکٹ،سیکولرنظام تعلیم اورگھریلوتشدد کے نام پر تباہ کن قوانین اسلام سے متصادم ہیں جوکسی بھی طورقابل قبول نہیں ہوسکتے،اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کوپس پشت ڈال کروزیراعظم اوروزراء غیراسلامی اقدامات کررہے ہیں ملی یکجہتی کونسل اسلامی ریاست میں کسی بھی طورسیکولراقدامات کوبرداشت نہیں کرے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ آئین، آزاد عدلیہ، بااختیار الیکشن کمیشن، با اختیار بلدیاتی نظام اور شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے تمام جمہوری قوتوں کو انتخابی اصلاحات پر ایک قومی مؤقف اختیار کرنا ہو گا وگرنہ عمران سرکار کی نااہلیوں سے جمہوری پارلیمانی عمارت کے اوپر سے پانی گزرنے والا ہے۔ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں