صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں،وزیر اعظم کی قیادت میںحکومت ملک کو درست سمت میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے‘ ثانیہ کھیڑا

ہفتہ 22 جنوری 2022 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما وکنوینر الیکٹرانک میڈیا پنجاب ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں'نیاپاکستان صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب میں صحت کے شعبہ میں شاندار تبدیلی آئی ہی'وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میںموجودہ حکومت ملک کو درست سمت میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

صحافیوں کی فلاح و بہود پی ٹی آئی حکومت کی تر جیحات میں شامل ہے۔وہ لاہور پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر خطاب کر رہی تھیں۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور'صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری'شیراز حسنات'میاں عابد'شہباز میاں'نعیم مصفی'ڈاکٹریاداللہ اور دیگر بھی اس موقع پرموجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل اور نئے پاکستان کے قیام کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

عمران خان نے پنجاب کے تمام خاندانوں اور لاہور پریس کلب کے ممبران کو بلا تفریق نیا پاکستان قومی صحت کارڈکاتحفہ دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے اعتمادپر پورا اتری ہے برسر اقتدار آنے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات اس امر کے گواہ ہیں جن سے عوام کو حاصل ہونیوالا ریلیف سب کے سامنے ہے، حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک یکسر پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے معیشت کی بحالی حکومتی کارنامہ ہے،تحریک انصاف کی حکومت تعلیم، ہیلتھ اور سوشل سیکٹر کی بہتر ی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں