پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل منج نے حلقہ 164کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرواد ئیے

منگل 14 مارچ 2023 23:31

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2023ء) جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی لاہور رانا جمیل منج نے صوبائی حلقہ 164کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرواد ئیے ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا جمیل منج نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی نئی حکمت عملی کیساتھ میدان میں اتر رہی ہے پنجاب میں پیپلز پارٹی کا دوبارہ دور آنیوالا ہے ،پنجاب کی غیور عوام کو مسائل اور مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے پیپلز پارٹی ٹھوس منصوبہ بندی کررہی ہے پنجاب کے کسانوں ،زمینداروں اور مزدوروں کیلئے خوشحالی لائیں گے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی جماعت کے پاس لائحہ عمل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا بول بالا ہو گا جیالے چارج ہو چکے ہیں عوامی انقلاب کیلئے راہ ہموار ہوچکی ہے وہ دن دور نہیں جب پنجاب کی پگ کی عزت میں مزید اضافہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں