۱بیلٹ پیپرز پر نعرہ لکھنے والے ممبر پارلیمنٹ کو بے نقاب کرنیکی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

منگل 19 مارچ 2024 07:10

fلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نی1997 کے بیلٹ پیپرز پر پاکستان مردہ باد پختونواہ زندہ باد کا نعرہ لکھنے والے ممبر پارلیمنٹ کو بے نقاب کرنیکی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ درخواست دینے کے باوجود الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، 26 سال سے پاکستان کا کیس لڑ رہا ہوں ابھی تک انصاف نہیں ملا، 1997 کے صدارتی الیکشن میں بیلٹ پیپر پر پختونخوا زندہ باد اور پاکستان مردہ باد کا نعرہ لکھا گیا، عوامی احتجاج پر اس وقت کے وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیا، اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات کیلئے تحریری ہدایات نہ دیں، میں نے عدالت کے ذریعے اس وقت کے 766 ممبران اسمبلی کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی، ابھی تک الیکشن کمیشن اور نہ ہی پولیس نے تحقیقات کی ہیں، عدالت الیکشن کمیشن کو نواز شریف سے تحقیقات بارے معلومات لینے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں