سیدہ عائشہ ؓ کا اسوہ قیامت تک خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ‘سنی علما کونسل

آپؓ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی خواتین اپنا کھویا ہوا وقار بحال کر سکتی ہیں‘ مولانا حافظ حسین احمد

جمعہ 29 مارچ 2024 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ سیدہ عائشہ ؓ کا اسوہ قیامت تک خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ،امت مسلمہ کی خواتین کو ام المومنین کی تعلیمات کو اپنا کر معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، آپؓ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی خواتین اپنا کھویا ہوا وقار بحال کر سکتی ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے جامع مسجد بلا ل سبزاہ زار میں سیدہ عا ئشہ صد یقہ ؓ سیمینار میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے قرآن میں سیدہ عائشہ صدیقہ کی طہارت و پاکیزگی، پاکدامنی، عزت و عفت، عظمت کردار پر 17 آیات نازل فرما کر تا قیامت دشمنان اہل بیت کی تبرائی غلیظ سوچ و فکر پر دنیا و آخرت میں لعنت و گمراہی کی مہر لگادی، ام المومنین محدثہ فقیہ سید و عا ئشہ صدیقہ طاہرہؓ کی شان اقدس میں تو ہین و تنقیص و تنقید قرآنی آیات تطہیر کا انکار ہے جو کفر کے زمرے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

کئی بار صحابہ نے سیدہ عائشہ صدیقہ سے کئی اہم مواقع پر علمی فیض حاصل کیا۔انہوں نے کہاکہ دین محمدی کاایک حصہ سیدہ عا ئشہ ؓسے مروی ہے حکمران نصاب تعلیم میں آپ کی مقدس تعلیمات کو شامل کریں بلکہ تمام ازواج مطہرات کے مضامین نصاب میں شامل کئے جائیں تاکہ نسل نو کے بچوں کو اپنی ماں یعنی ازواج مطہرات کے بارے میں علم ہو سکے۔ حکومت صحابہ کرامؓ خلفاراشدینؓ ازواج مطہراتؓ اہل بیتؓ عظام اور اولیااللہ کی تعلیمات کو بھی نصاب میں شامل کرے تاکہ معاشرتی بے راہ روی ختم ہو، بے حیائی اور برائی کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں