ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں283لوگوں کو ریسکیو کیا، ریسکیوترجمان

جمعہ 29 مارچ 2024 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 292میں 283لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 274جبکہ 12شجاع آباد میں اور 06 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 79ہے 76حادثات ملتان میں جبکہ 03 حادثہ شجاع آباد میں پیش آئے۔ جلال پور پیر والا میں کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 175 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا 164میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آ ئیں جبکہ 07میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد میں اور 04میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کیں۔06 کرائم ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں۔19 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں۔مجموعی طور پر 283لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ملتان میں 267 ریسکیو کیا گیا جبکہ 11 کوشجاع آباد میں05 جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں