سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی ڈینگی پھیلائو روکنے کیلئے صوبہ بھر کے افسران کو ہدایات جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سیکرٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف و مذہبی امور پنجاب جاوید اختر محمود نے ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے اور اس کے مضر اثرات سے بچائو کیلئے صوبہ بھر کے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کردیں،ترجمان کے مطابق جاوید اختر محمود نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفاتر، مساجد،مزارات اور قبرستانوں کی عمومی صفائی کیلئے عملہ کوپابند کریں،کاٹھ کباڑ ٹھکانے لگایا جائے ، پانی سٹور کرنے والے ٹینک ودیگر متعلقہ اشیاء ڈھانپ کر رکھی جائیں،اسی طرح فواروں کا پانی نکال کر خشک اور کھلی جگہوں، چھتوں اورپارکوں میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، عوام کی آگاہی کیلئے سیمینار وڈینگی واک کا اہتمام بھی کیا جائے،انہوں نے ہدایت کی پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے زیر تحویل مساجدمیں ڈینگی سے بچائو کے سلسلہ میں فلیکسز وبنیرز لگائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں