لاہور پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ اور سینئر پولیس افسران نے نماز جنازہ ادا کی سی سی پی او لاہور نے شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی /سب انسپکٹر محمد ارشد کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ، شہدائے پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل ِ راہ ہیں۔سی سی پی او لاہور &شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ بلال صدیق کمیانہ
پیر 29 اپریل 2024 03:25
(جاری ہے)
اس موقع پر سب انسپکٹر محمد ارشد کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہید سب انسپکٹر محمد ارشدکا تعلق مصری شاہ سے تھا،شہید کے پسماندگان میں اہلیہ اورتین بیٹے شامل ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شہید سب انسپکٹر محمد ارشدکے اہل ِخانہ سے تعزیت کی اور شہید کی فرض شناسی کو سراہا۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہید کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کی شان ہیں۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ شہید سب انسپکٹر محمد ارشدکا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل ِ راہ ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید کے اہل ِ خانہ کی فلاح و بہبودمحکمہ پولیس کی اہم ذمہ داری ہے، شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں
کنٹرولر امتحانات کا ٹیم کے ہمراہ ہربنس پورہ امتحانی سینٹر کا دورہ
ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور میں "خبر کا تحفظ" کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
آئی جی پنجاب نے 33سب انسپکٹرز کوانسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی، نوٹیفکیشن جاری
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ، عمران خان اپنی ذات کیلئے نہیں ملک و قوم کیلئے مذاکرات ..
دفاتر مساجد،مزارات اور قبرستانوں کی صفائی کیلئے عملہ کوپابند کیاجائے،سیکرٹری اوقاف
سیکرٹری، اطلاعات و ثقافت کا پنجاب آرٹس کونسل کا دورہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سید بلال حیدر نے بریفنگ دی
لاہور ہائیکورٹ،ماتحت عدلیہ کے ججز کو وکلا ہڑتال کے دوران کیسز کی سماعت اور معمول کا کام جاری رکھنے کی ..
16 مئی کو مسجد شہداتا وزیر اعلی ہاوس عظیم الشان ’’حق دو کسان‘‘ مارچ ہوگا
لاہورپولیس نے شہدائے پولیس کے اہل خانہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات جاری کر دیں
ریلوے سکریپ چوری کرنے کی واردات میں ملوث 4 افراد کو گرفتار
خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے گدی نشین کی مزار داتا دربار پر حاضری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں
-
یہ واضح کردوں جو بھی ہوگا آئین قانون کے مطابق ہوگا، کسی سے کوئی ڈیل نہیں کریں گے
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر)کو ٹھیکے پردینے کی تجویزپیش کردی
-
ہم قومی اسمبلی کے فلور پر حمودالرحمان کمیشن‘ سانحہ اوجڑی کیمپ ، ایبٹ آباد کمیشن اورآرمی پبلک سکول کمیشن کی تحقیقات کی رپورٹس منظرعام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں. عمر ایوب خان
-
مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا،چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
ایف پی سی سی آئی کاہزاروں پھنسے ہوئے ٹرکوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے چمن بارڈر کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ
-
فیصل آباد ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا
-
عمران خان نے کہا مجھ سے معافی مانگیں، بجائے میں کسی واقعہ پر معافی مانگوں، بیرسٹر گوہر
-
سعودی وفد کے دورہ کے موقع پرشیرافضل مروت نے متنازع بیان دیا، عمران خان
-
قومی اسمبلی میں (کل )صدرمملکت کے خطاب پر بحث شروع کی جائے گی
-
ہم مانتے کہ جنرل ضیاء الحق کا ساتھ دیا، لیکن قومی اسمبلی کے فلور پر معافی بھی مانگی تھی