ایف آئی اے نے اووربلنگ کیخلاف 5 انکوائریوں کا آغاز کردیا

جمعہ 29 مارچ 2024 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ایف آئی اے نے اووربلنگ کیخلاف 5انکوائریوں کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے اوور بلنگ کیخلاف 5انکوائریوں کا آغاز کرتے ہوئے لیسکو کے متعدد ڈویژنز سے بلوں کا ریکاڈ طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کی جانب سے کوٹ لکھپت ، شالیمار اور گلشن راوی سب ڈویژن کے ایس ڈی اوز کو بھی بلا لیا گیا ہے ۔انکوائری کے دوران سرکاری اداروں کے بلوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق اوور بلنگ والے سب ڈویژنز کے ایس ڈی اوز اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں