امیر بالاج ٹیپو قتل کیس ، ملزم ہارون فاروق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

منگل 9 اپریل 2024 23:03

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس ، ملزم ہارون فاروق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) لاہور کی ضلع کچہری کی مقامی جوڈیشل عدالت نے اندورن شہر لاہور کی سیاسی شخصیت امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں گرفتار ملزم ہارون فاروق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پولیس نے گرفتار ہارون عباس کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ ملزم کو قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے پولیس نے تفتیشی عمل کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ ملزم کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی عدالت نے ملزم پر سہولت کاری کا الزام ہے عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ امیر بالاج کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔چوہنگ پولیس نے کے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا تھا، قتل کیمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کیکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں